ابنا: المنار اخبار کے مطابق قطر نے فلسطینی انتظامیہ اور صہیونی حکام کے ساتھ خفیہ ملاقاتیں کرکے مسئلہ فلسطین کو یکسر ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس اخبار نے لکھا ہے کہ قطر فلسطینی اور اسرائيلی حکام سے ملاقات کرکے مسئلہ فلسطین کو دنیا کے سیاسی منظر سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ فلسطین کے المنار اخبار کے مطابق دوحہ میں ستمبر میں ایک اجلاس ہونے والا ہے جس میں ان سازشوں پر گفتگو ہوگي جو قطری حکام نے صہیونی ریاست کے تعاون سے بنائی ہیں اور ان کا مقصد مسئلہ فلسطین کو ختم کرنا ہے۔ دوحہ نے کہا ہے کہ وہ عرب ملکوں کو یہ تجویز پیش کرنے پر مجبور کرے گا ۔ادھر علاقے کے بعض ذرائع نے خبردی ہے کہ سعودی عرب بھی فلسطین کے مسئلے کو دنیا کے سیاسی منظر سے ہٹانے کے لئے قطر کےساتھ تعاون کر رہا ہے۔ یاد رہے فلسطین کے خلاف عرب ملکوں کی یہ سازش ایسے وقت سامنے آئی ہے کہ جب ساری دنیا میں عوام نے عالمی یوم القدس میں شرکت کرکے قدس کی آزادی اور صیہون حکومت پر مقدمہ چلائے جانے کی بات کی ہے۔کل پوری دنیا میں عالمی یوم قدس کی مناسبت سے مظاہرے ہوئے ہیں۔
.......
/169